دنیا: کورونا وائرس سے اموات 25 لاکھ 20 ہزار سے متجاوز

February 26, 2021

دنیا کا کوئی خطہ کورونا وائرس کی موذی وباء سے محفوظ نہیں، اس کے مریضوں اور اموات میں مسلسل اضافہ جاری ہے۔

دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 11 کروڑ 36 لاکھ 5 ہزار 556 تک جا پہنچی ہے جبکہ اس موذی وائرس سے اموات 25 لاکھ 20 ہزار 566 ہو گئیں۔

کورونا وائرس کے دنیا بھر میں 2 کروڑ 18 لاکھ 89 ہزار 792 مریض اسپتالوں، قرنطینہ مراکز میں زیرِ علاج اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 91 ہزار 606 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 8 کروڑ 91 لاکھ 95 ہزار 198 کورونا مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔

کورونا وائرس کے کیسز اور اس سے اموات کے اعتبار سے 10 سرِ فہرست ممالک میں 33 کروڑ سے زائد آبادی کا حامل امریکا پہلے نمبر پر ہے جہاں اس وائرس سے اب تک 5 لاکھ 20 ہزار 785 افراد موت کے منہ میں پہنچ چکے ہیں جبکہ اس سے بیمار ہونے والوں کی مجموعی تعداد 2 کروڑ 90 لاکھ 52 ہزار 262 ہو چکی ہے۔

کورونا وائرس کے امریکا میں 90 لاکھ 96 ہزار 24 مریض اسپتالوں، قرنطینہ مراکز میں زیرِ علاج اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 15 ہزار 871 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 1 کروڑ 94 لاکھ 35 ہزار 453 کورونا مریض اب تک شفایاب ہو چکے ہیں۔

1 ارب سے زائد آبادی والا ملک بھارت کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد میں تیزی سے اضافے کے ساتھ اس فہرست میں دوسرے نمبر پر ہے، جہاں اس سے 1 لاکھ 56 ہزار 861 ہلاکتیں ہو چکی ہیں جبکہ اس موذی وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 1 کروڑ 10 لاکھ 63 ہزار 491 ہو گئی۔

کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد کے حوالے سے ممالک کی اس فہرست میں برازیل تیسرے نمبر پر ہے جہاں یہ جان لیوا وائرس 2 لاکھ 51 ہزار 661 زندگیاں نگِل چکا ہے جبکہ کورونا مریضوں کی تعداد 1 کروڑ 3 لاکھ 93 ہزار 886 تک جا پہنچی ہے۔

کورونا وائرس سے روس میں کل اموات 85 ہزار 304 ہو گئیں جبکہ اس کے مریضوں کی تعداد 42 لاکھ 23 ہزار 186 ہو چکی ہے۔

برطانیہ میں کورونا وائرس کے باعث اموات کی تعداد 1 لاکھ 22 ہزار 70 ہو گئی جبکہ کیسز کی تعداد 41 لاکھ 54 ہزار 562 ہو چکی ہے۔

فرانس میں کورونا وائرس کی وباء سے مجموعی اموات 85 ہزار 582 ہو چکی ہیں، جہاں اس کے اب تک کل کیسز 36 لاکھ 86 ہزار 813 رپورٹ ہوئے ہیں۔

اسپین میں کورونا وائرس کی وباء سے اموات 68 ہزار 813 ہو گئیں جبکہ اب تک اس کے 31 لاکھ 80 ہزار 212 مصدقہ متاثرین سامنے آئے ہیں۔

اٹلی میں کورونا وائرس سے کُل اموات کی تعداد 96 ہزار 974 ہو گئی جبکہ اس کے کل کیسز 28 لاکھ 68 ہزار 435 ہو گئے۔

ترکی میں کورونا وائرس سے اموات 28 ہزار 358 تک جا پہنچی ہیں جبکہ کورونا وائرس کے کیسز 26 لاکھ 74 ہزار 766 ہو چکے ہیں۔

جرمنی اس فہرست میں 10 ویں نمبر پر ہے جہاں کورونا وائرس 70 ہزار 3 زندگیاں نگِل چکا ہے، جبکہ اب تک اس موذی وباء کے 24 لاکھ 26 ہزار 819 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

سعودی عرب اسی فہرست میں 41 ویں نمبر پر پہنچ چکا ہے جہاں کورونا وائرس سے اب تک کل اموات 6 ہزار 480 رپورٹ ہوئی ہیں جبکہ مملکت میں اس کے مریضوں کی تعداد 3 لاکھ 76 ہزار 377 تک جا پہنچی ہے۔

1 ارب 43 کروڑ سے زائد آبادی والے ملک چین میں کورونا وائرس کا پہلا کیس سامنے آیا تھا، چین کا اس فہرست میں نمبر 84 ہو چکا ہے، جہاں کورونا مریضوں کی تعداد 89 ہزار 877 ہو چکی ہے جبکہ کُل ہلاکتوں کی تعداد 4 ہزار 636 ہوگئی۔

پاکستان میں کورونا وائرس کی دوسری لہر جاری ہے، کورونا مریضوں کی تعداد کے حوالے سے مرتب کی گئی فہرست میں پاکستان 30 ویں نمبر پر ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر (این سی او سی) کے اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید 1 ہزار 541 کیسز سامنے آئے ہیں، مزید 32 افراد اس موذی وباء کے سامنے زندگی کی بازی ہار گئے، جبکہ اس بیماری سے 2 ہزار 502 مریض شفایاب ہو گئے۔

ملک بھر میں کورونا وائرس سے انتقال کرنے والوں کی مجموعی تعداد 12 ہزار 804 ہو گئی ہے، جبکہ کُل مریضوں کی تعداد 5 لاکھ 77 ہزار 482 ہو چکی ہے۔

24 گھنٹوں میں کورونا وائرس کے مزید 41 ہزار 849 ٹیسٹ کیئے گئے، جبکہ اب تک کُل 88 لاکھ 73 ہزار 741 کورونا ٹیسٹ کیئے جا چکے ہیں۔

ملک بھر میں اسپتالوں، قرنطینہ سینٹرز اور گھروں میں کورونا وائرس کے کُل 22 ہزار 285 مریض زیرِ علاج ہیں، جن میں سے 1 ہزار 558 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے، جبکہ 5 لاکھ 42 ہزار 393 مریض اب تک اس بیماری سے شفایاب ہو چکے ہیں۔