عمر اکمل اپیل کا فیصلہ، 12ماہ کی پابندی، 42 لاکھ جرمانہ

February 27, 2021

عمر اکمل اپیل کا فیصلہ، 12ماہ کی پابندی، 42 لاکھ جرمانہ

کراچی (اسٹاف رپورٹر) ٹیسٹ کرکٹر عمر اکمل کو عالمی ثالثی عدالت نے 12 ماہ کی پابندی اور بیالیس لاکھ اور پچاس ہزار روپے جرمانہ عائد کردیا ہے۔ ان پر عائد ایک سال کی پابندی ختم ہوگئی ہے۔فیصلے کے مطابق پی سی بی کوڈ آف کنڈکٹ کی شق 2.4.4کی ایک مرتبہ خلاف ورزی کی گئی۔ جمعے کو انڈیپنڈ نٹ ایڈجوڈیکٹر کے فیصلے کے خلاف پاکستان کرکٹ بورڈاور عمر اکمل کی جانب سے دائر کردہ اپیلوں پر فیصلہ سنادیا ہے۔ عمر اکمل20 فروری 2020 سے معطل ہیں ، وہ پی سی بی کے ری ہیب پروگرام پر عمل کرکے دوبارہ مسابقتی کرکٹ کھیلنے کے اہل ہوں گے۔ عالمی ثالثی عدالت نے عمر اکمل کے دو موبائل فونز واپس کرنے کی درخواست کو مسترد کردیا جوتحقیقات کی غرض سے پی سی بی کے سیکورٹی اینڈ دیجلنس ڈیپارٹمنٹ کی تحویل میں ہیں۔