بکیز کی آفر چیئرمین کو بتانے گیا، ملاقات نہیں ہوسکی تھی، عمر اکمل

February 27, 2021

کراچی (اسٹاف رپورٹر) ٹیسٹ بیٹسمین عمر اکمل نے کہا کہ میں نے ہمیشہ کرکٹ کو ترجیح دی ہے اور کرکٹ کھیلنا چاہتا ہوں جمعے کو اپنے ردعمل میں انہوں نے کہا کہ بکیزکی آفر سے متعلق 10فروری 2020 کو خود چیئرمین پی سی بی کو بتانے گیا تھا لیکن انسے ملاقات نہ ہوسکی ۔ نچلی سطح پر اس لیے نہیں بتایا کہ انفارمیشن لیک نہ ہوجائے۔ میرا کام کرکٹ کھیلنا ہے، موقع دیں گے تو کھیلوں گا۔ عمر اکمل کے وکیل خواجہ عمیز نے کہا کہ ایڈ جیو ڈیکٹر کی سزا کے بعد ہمارے پاس ثالثی عدالت میں جانے کے علاوہ کوئی راستہ نہیں تھا پی سی بی پہلے اور ہم نے بعد میں اپیل دائر کی ۔ایک الزام ختم ہو چکا ایک برقرار ہے لیکنجس شخص سے ملنے کا الزام ہے اس کا کوئی ثبوت سامنے نہیں آیا ایک سال کی اب پابندی ختم ہو چکی ، جرمانہ تعجب والی بات ہے۔ پی سی بی کی اپیل خارج ہو چکی ہے، پی سی بی چاہتا تھا کہ ہم ایگریڈ سینکشنز مان لیں ۔ ثالثی عدالت سے جرمانے پر وضاحت مانگی ہے مشاورت کے بعد چیلنج کرینگے۔