ایچ بی ایل پی ایس ایل میچز پر بھارت میں سٹہ ہونے لگا

February 27, 2021

کراچی(اسٹاف رپورٹر) شہر میں ہونے والے ایچ بی ایل پی ایس ایل سکس میں بڑے پیمانے پر بکیز سرگرم ہو گئے ۔پولیس کا کہنا ہے کہ متعدد سٹے باز بیرون ملک خصوصا بھارت اور دبئی سے سرگرم ہیں۔

کراچی اور اسلام آباد کے میچ کے دوران اسٹیڈیم سے 2 سٹے باز وں کو گرفتار کر لیا گیا، پاکستان کرکٹ بورڈ نے پولیس سے مدد طلب کرلی ، اسپیشل انوسٹیگیشن یونٹ کو بکیز کے خلاف بڑے پیمانے پر کریک ڈاؤن کا ٹاسک دے دیا گیا، جبکہ حساس اداروں کی مدد سے 49 بکیز کی فہرستیں بھی تیار کرلی گئیں۔

پولیس کے مطابق سٹے بازوں میں فیصل کاکا ، حنین ساول ، شہزاد قاضی اور سلمان ممورا شا مل ہیں جبکہ راحیل عرف کالا،احمد پپو اور عامر عرف آلوکا گینگ شہر میں سٹے کا نیٹ ورک چلا رہے ہیں ، جو طارق روڈ ، کھارادر ، سپر ہائی وے سے نیٹ ورک آپریٹ ہورہے ہیں۔

شہر بھر میں مختلف چھاپوں کے دوران 4 بکیز کو گرفتار بھی کیا گیا ہے ، بکیز سے 16سٹے بازوں کے ناموں کا انکشاف ہواہے۔