آئی سی سی ایونٹس کیلئے بڈنگ کی تجویز پر بھارتی بورڈ برہم

February 27, 2021

نئی دہلی (جنگ نیوز) بھارتی کرکٹ بورڈ نے عالمی باڈی کے اگلے 2023-2031 کے آٹھ سالہ سائیکل میں گلوبل ٹورنامنٹس کی میزبانی کیلئے بڈنگ کی پالیسی پر برہمی کا اظہار کیا ہے۔ آئی سی سی بورڈ میٹنگ میں بھارتی میڈیا کے مطابق بی سی سی آئی نے دوٹوک انداز میں اظہار دلچسپی اور ممکنہ میزبان کی جانب سے فیس وصول کیے جانے کی تجویز کی مخالفت کی۔