ڈالمیا کا غریب نواز گراؤنڈ قبضہ مافیا سے واگزار کرانے کا حکم

February 27, 2021

کراچی(اسٹاف رپورٹر) سندھ ہائی کورٹ نے غریب نواز گراؤنڈ ڈالیما پر قبضے ختم کرانے کا حکم دیتے ہوئے کہا ہے کہ کھیل کا میدان صرف کھیل کے لیئے ہی مختص کیا جائے ۔دوران سماعت عدالت نے درخواست گزارکے وکیل عثمان فاروق سے استفسار کیا گراؤنڈ کہاں واقع ہے اور کیا چل رہا ہے، وکیل نے جواب دیا یہ گراؤنڈ ڈالیما شانتی نگر اسٹیڈیم روڈ پر واقع ہے۔