آسٹریا کے اسکولز میں پیر سےاوقات تبدیل ہوجائیں گے

February 27, 2021

ویانا(نمائندہ جنگ) آسٹریا بھرمیں پیر کے روز سے اسکولز کے اوقات تبدیل ہوجائیں گے۔ ہر اسکول خود ٹائم ٹیبل تقسیم کرسکتا ہے لیکن کچھ طلبہ کیلئے پہلا پلان لازمی ہوگا۔ پیر سے وزیر تعلیم ہینز فیمن کے تیار کردہ اضافی معاون اوقات کارآمد ہوجائیں گے۔ خاص طور پر یہ پلان فاصلاتی تعلیم کیلئے ہیں ۔اسکول کتنے گھنٹے کھلتا ہے اس کا فیصلہ ایجوکیشن ڈائریکٹوریٹ کرے گا۔ طلباء کے پاس اپنا انتخاب بھی ہوگا ۔