گندم کی امدادی قیمت دوہزار روپے کی جائے،الطاف شاہد

February 27, 2021

برمنگھم( پ ر) پاک سرزمین پارٹی برطانیہ کے صدر چوہدری محمد الطاف شاہد نے کہا کہ پاکستان کا کسان انتھک محنت کرتا ہے۔گندم کی قیمت دوہزارروپیہ فی من مقررکی جائے اس کے نتیجہ میں زیادہ گندم کاشت ہوگی اورپاکستان کومستقبل میں گندم کی قلت کاسامنانہیں کرنا پڑے گا،یہ خود چلچلاتی دھوپ میں جھلس کر ہم وطنوں کی غذائی ضروریات پوری کرتے ہیں، ان کی محرومیوں کامداوا ہر دورمیں ہماری قیادت کی ترجیحات میں سرفہرست رہا ہے، کاشت کاراور کسان کو پاکستان کی معیشت کیلئے ریڑھ کی ہڈی کہنا بے جا نہیں ہوگا۔چوہدری محمد الطاف شاہد نے کہا کہ کسانوں کو خاطر خواہ ریلیف کی فراہمی کیلئے دوررس ایجنڈے کی ضرورت ہے۔ ہماراملک اپنے خوددار کسان کوپریشان اورمایو س کرنے کا متحمل نہیں ہوسکتا۔انہوں نے کہا کہ پی ایس پی کی قیادت نے ہردورمیں کسانوں کی زندگی میں آسانی اورآسودگی کے ساتھ ساتھ ملک میں موثرومفید زرعی اصلاحات کیلئے قائدانہ اورکلیدی کرداراداکیا۔پاکستان کاہرکسان اپنے ہردلعزیز قائد سیّدمصطفی کمال کواپنا مسیحااورنجات دہندہ سمجھتا ہے ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کے باشعور عوام نے اپنے قومی اداروں کیخلاف ہرقسم کابیانیہ مسترد کردیا ۔ اداروں کی مضبوطی کے بغیر کوئی ریاست اندرونی وبیرونی خطرات اورچیلنجز کامقابلہ نہیں کرسکتی ۔انہوں نے کہا کہ اداروں پر منفی تنقید کی آڑ میں ان کی توہین کرنے والے کر داروں کی اپنی حیثیت انتہائی متنازع ہے لہٰذاوہ پاکستانیوں کوگمراہ نہیں کرسکتے۔