امریکا میںتیل بردار ریل اور ٹرک کا تصادم،آگ بھڑک اٹھی

February 27, 2021

آسٹن ( نیوز ڈیسک) امریکی ریاست ٹیکساس میں تیل کے ٹینکوں سے لدی ہوئی ٹرین ایک ٹرک سے ٹکرا گئی، جس کے بعد خوفناک دھماکا ہوا اور شعلے بھڑک اٹھے۔ حادثے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ خبر رساں اداروں کے مطابق 18 پہیوں کا حامل بڑا ٹرک بے قابو ہوکر مال گاڑی سے جا ٹکرایا، جس کے بعد ٹرین میں زوردار دھماکا ہوا اور آگ بھڑک اٹھی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ مذکورہ مال گاڑی سلفیورک ایسڈ سمیت دیگر خطرناک مواد کی ترسیل کر رہی تھی۔ حادثے کے بعد ٹرین کی 110 بوگیوں میں سے 13 الٹ گئیں ،جن پر پیٹرول ٹینک، کوئلہ اور پتھر لدے ہوئے تھے۔واقعہ کی تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔