آمدن ختم ہونے سے 8 لاکھ افراد کو گھروں سے محرومی کا خطرہ

February 27, 2021

لندن (پی اے) تھنک ٹینک دی سوشل مارکیٹ فائونڈیشن (ایس ایم ایف) کی ریسرچ میں انکشاف ہوا ہے کہ آمدنی ختم ہونے کی صورت میں برطانیہ بھر میں تقریباً 8لاکھ ہائوس ہولڈز کو اپنے گھروں سے محروم ہونے کا خطرہ ہے۔ دی سوشل مارکیٹ فائونڈیشن نے کہا ہے کہ اس کے اندازے کے مطابق 770000 گھروں کو دوبارہ قبضے میں لئے جانے کے خطرات ہیں۔ جبکہ ایک چوتھائی یعنی (26 فیصد) جو کہ ریٹیل اور مینوفیکچرنگ میں کام کرتے ہیں کورونا وائرس پینڈامک سے بری طرح متاثر ہوئے ہیں۔ ایس ایم ایف کی اس ریسرچ کے لئے فنڈنگ بلڈنگ سوسائٹیز ایسوسی ایشن (بی ایس اے) نے کی تھی۔ اس ریسرچ میں پتہ چلا ہے کہ 10 میں سے ایک سے زائد ہائوس ہولڈز کے پاس اتنی بچت نہیں ہے جو مارگیج ادائیگی کی ایک ماہ کی قسط کو کور کرسکے۔ کورونا وائرس سپورٹ اقدامات کے تحت ہوم ری پژیشنز (گھروں پر دوبارہ قبضے) پر پابندی عائد کردی گئی تھی اور قرض لینے والوں کو بھی مارگیج پے منٹ ہالیڈیز لینے کا اہل قرار دیا گیا تھا۔ دی سوشل مارکیٹ فائونڈیشن کے 2000 مارگیج ہولڈرز سے کئے گئے سروے میں سامنے آیا کہ 29 فی صد ہائوس ہولڈز کی بچتوں میں کمی واقع ہوئی ہے۔ کورونا وائرس پینڈامک کے دوران تقریباً 46 فیصد ہائوس ہولڈز جن کی آمدن 20000 پونڈ تک تھی کا کہنا ہے ان کی بچتوں میں خاصی کمی ہوئی ہے۔ ایس ایم این نے تجویز کیا کہ ہائوس ہولڈز کو مزید مالی بوجھ سے محفوظ رکھنے کے لئے ٹائم لمٹیڈ یارڈ شپ گرانٹ دی جاسکتی ہے۔ ریسرچ ڈائریکٹر سکاٹ کورف نے کہا کہ کورونا وائرس پینڈامک کی وجہ سے مالی مشکلات سے دوچار ہونے والے تقریباً 800000 ہائوس ہولڈز کو اپنے گھروں سے محروم ہونے کا خدشہ ہے۔ بی ایس اے میں مارگیجز اینڈ ہائوسنگ سربراہ پال براڈ بیسڈ نے کہا کہ کوویڈ 19 پینڈامک کی وجہ سے آمدن میں عدم مساوات اور ویلتھ گروتھ کے پیش نظر یہ اہم ہے کہ مالی مشکلات سے دوچار ہونے والے ہوم اونرز کی مدد کے لئے تمام آپشنز پر غور کرنا چاہئے تاکہ وہ اپنی مارگیج پے منٹس کو پورا کرنے کے متحمل ہوسکیں۔ ان کا کہنا تھا کہ سنگل سلوشن سے تمام افراد کی ضرورت کو پورا نہیں کیا جاسکتا، حکومت اور لینڈرز سمیت تمام سٹیک ہولڈرز کو اکھٹے ہوکر کام کرنے کی ضرورت ہے تاکہ یہ یقینی بنایا جاسکے کہ ہوم اونرز اور ان کی فیملیز چاہے وہ عارضی ، طویل مالی مشکلات سے دوچار ہوں کو اپنے گھروں کو بچانے میں مدد مل سکے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہماری ریسرچ کے نتائج اس سلسلے مختلف مناسب اور لچکدار آپشنز پر غور اور مباحثے کو تقویت دیں گے تاکہ ان افراد کے لئے جن کو گھروں کے حوالے سے اپنا مستقبل تاریک نظر آرہا ہے مثبت امید دکھائی دے۔ اس ریسرچ کے حصے کے طور پر ایس ایم این نے ویلتھ اینڈ ایسٹس سروے کا بھی تجزیہ کیا تھا۔