صرف صدر کے پاس جوہری ہتھیار کا اختیار نہیں ہونا چاہیے، ڈیمو کریٹس کا بائیڈن کو خط

February 27, 2021

واشنگٹن (جنگ نیوز )امریکی صدر کے ساتھ ہمیشہ ایک فوجی مددگار ایک بیگ اُٹھائے چلتا ہے جس میں جوہری ہتھیار چلانے کے لیے درکار لانچنگ کوڈز موجود ہوتے ہیں۔ صدر کے پاس یہ اختیار ہے کہ وہ جوہری جنگ کا حکم دیں یا دشمن کے اس طرح کے حملے کا جواب دیں،اب موجودہ صدر کی سیاسی جماعت سے تعلق رکھنے والے اراکین کانگریس نے وائٹ ہاؤس میں ایک خط بھجوایا ہے جس میں وہ اپنے ہی صدر جو بائیڈن سے مطالبہ کر رہے ہیں کہ وہ اس طرح کے یکطرفہ کلی اختیارات سے دست بردار ہو جائیں۔