امریکی گلوکارہ کے چوری شدہ کتے لوٹانے پر پانچ لاکھ ڈالر انعام

February 27, 2021

واشنگٹن (جنگ نیوز )معروف امریکی گلوکارہ اور موسیقار لیڈی گاگا کے ʼفرینچ بل ڈاگ نسل کے دو کتے بدھ کی رات کو لاس اینجیلس کے علاقے ہالی وڈ سے چوری ہو گئے۔یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب ان کی رکھوالی کرنے والے ملازم پر ایک نامعلوم شخص نے فائرنگ کی اور کتے لے کر بھاگ گیا۔پولیس کے بی بی سی کو دیے گئے بیان کے مطابق ایک نامعلوم شخص نے سیمی آٹومیٹک پستول سے کتوں کی رکھوالی کرنے والے شخص جس کا نام ریان فشر بتایا گیا ہے پر حملہ کیا، جسے بعد میں اسپتال منتقل کر دیا گیا لیکن اس کی صحت کے بارے میں کوئی تفصیلات نہیں دی گئیں۔لیڈی گاگا نے ’کوجی‘ اور ’گستاوو نامی کتوں کو واپس کرنے کے عوض پانچ لاکھ ڈالرز معاوضہ دینے کا وعدہ کیا ہے۔