آرمینیا کے عوام نے فوجی بغاوت کی کوشش مسترد کردی

February 27, 2021

کراچی(نیوزڈیسک)آرمینیا کے وزیراعظم نکول پاشینیان نے فوج کی جانب ان کے استعفے کے مطالبے کے بعد بغاوت کی کوشش کی شدید مذمت کی ہے، دوسری جانب ہزاروں کی تعداد میں عوام نے نکول پاشینیان کی حمایت کرتے ہوئے فوجی بغاوت کی کوشش مسترد کردیا،وزیراعظم کاکہنا تھا کہ صرف عوام ہی ان کے مستقبل کا فیصلہ کرسکتے ہیں،واضح رہے کہ وزیراعظم نے جمعرات کو فوج کے سربراہ جنرل اوینگ گسپاریان کو برطرف کرنے کا اعلان کیا تھا۔