پریس ایسوسی ایشن سپریم کورٹ کے انتخابات ، امجد نذیر بھٹی صدر راجہ محسن اعجاز سیکرٹری جنرل منتخب

February 27, 2021

اسلام آباد (جنگ رپورٹر) پریس ایسوسی ایشن‘ سپریم کورٹ آف پاکستان کے سالانہ انتخابات 2021 میں امجد نذیر بھٹی صدر جبکہ راجہ محسن اعجاز سیکرٹری جنرل منتخب ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق جمعہ کے روز پریس ایسوسی ایشن کے انتخابات منعقد ہوئے جس میں صدر اور سیکرٹری کے علاوہ سیکرٹری فنانس کی نشست پر اعظم گل جبکہ گورننگ باڈی کی تین نشستوں پر سید قمبر زیدی‘ ابرار حسین استوری اور ایاز خان کامیاب قرار پائے۔ جبکہ پہلے ہی حسیب بھٹی نائب صدر اور عبدالرئوف بزمی سیکرٹری اطلاعات کی نشستوں پر بلامقابلہ کامیاب ہوچکے تھے۔