ہاوسنگ اتھارٹی کی با رہ کہو گرین انکلیو ون سکیم کے پلاٹس کی قر عہ اندازی

February 27, 2021

اسلام آ باد ( نیو زرپورٹر) فیڈرل گورنمنٹ ایمپلائز ہاوسنگ اتھارٹی نے گزشتہ روز با رہ کہو گرین انکلیو ون سکیم کے پلاٹس کی قر عہ اندازی کردی ۔ تقر یب کے مہمان خصوصی و فا قی و ز یر ہا ؤ سنگ ا ینڈ ور کس طا رق بشیر چیمہ تھے ۔ و فا قی سیکرٹر ی ہا ؤ سنگ ا ینڈ ور کس ڈ اکٹر عمر ا ن ز یب خا ن،ڈاریکٹر جنرل ایف جی ای ایچ اے وسیم حیات باجوہ، ایم ڈی پی ایچ ا ے طا رق رشید, منسٹری آف ہاؤسنگ اینڈ ورکس کے سینئر افسران اور بارہ کہو گرین انکلیو و ن کے الاٹیز نے بھی تقریب میں شرکت کی۔ڈی جی اتھارٹی نے وفاقی وزیر اور و فا قی سیکرٹر ی کو منصو بے کے حوالے سے بریفنگ دی ۔ انہوں نے کہا کہ توقع ہے کہ منصوبہ طے شدہ تاریخ یعنی دسمبر 2021 کو مکمل ہوجائے گا۔ پہلے مرحلے میں سکیم کے ٹوٹل 3281 پلاٹس میں سے 2354 پلاٹس کی قرعہ اندازی کی گئی۔باقی رہ جانے والوں کو بذریعہ نوٹس واجبات جمع کروانے کے لئے آگاہ کیا جائے گا تاکہ ان کو اگلی بیلٹنگ میں شامل کیا جاسکے۔ وفا قی و ز یر طا رق بشیر چیمہ نے کہا کہ ہما ری کو شش ہے کہ منصو بوں کو بروقت مکمل کیا جائے تا کہ و فا قی ملا زمین اپنے گھر کا خواب پورا کر سکیں۔