منکرین ختم نبوت سے متعلق قوانین ختم نہیں ہونے دینگے،علماء

February 27, 2021

لاہور (وقائع نگار خصوصی )عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے رہنمائوں مولانا عزیزالرحمن ثانی، مولانا عبدالنعیم،قاری جمیل الرحمن اختر،مولانا قاری علیم الدین شاکر، مولانا حافظ محمداشرف گجر، مولانا سیدعبداللہ شاہ، مولانا محبوب الحسن طاہر، مولانا عبدلعزیز، مولانا خالد محمود، مولانا سعید وقار نے خطبات جمعہ میں بیان کرتے ہوئے کہا ہے کہ عقیدہ ختم نبوت اور ناموس رسالت کا تحفظ کرنے والے حضور ؐ کی ذات کے نگہبان اور چوکیدارہیں ۔ اسلام اور آئین پاکستان نے جو اقلیتوں کو حقوق دیے ہیں وہ پاکستان میں انہیں مکمل طور پر حاصل ہیں ۔ اپنے اسلاف کی محنت اور جدوجہد کو رائیگاں نہیں جانے دیں گے ،منکرین ختم نبوت سے متعلق قوانین ختم کرنے کی کسی بھی کوشش کی کوبرداشت نہیں کریں گے۔خطبات جمعہ کے آخر میں شرکاء سے 13مارچ ختم نبوت کانفرنس کی بھرپور دعوت دینے کاوعدہ لیاگیاہے۔