حضرت علی ؓکی سیرت پوری امت مسلمہ کے لیے مشعل راہ ہے،علی امن کانفرنس

February 27, 2021

لاہور(وقائع نگار خصوصی) انٹرنیشنل سیرت علیؓ امن کانفرنس کا انعقاد الحمرا ہال لاہور میں علامہ مشتاق حسین جعفری کی زیر صدارت ہوا، جس میں سردار حسنین بہادر دریشک، مہندر پال سنگھ، مولانا محمد عاصم مخدوم،پیرحبیب عرفانی اور علامہ حافظ کاظم رضا نقوی نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی ۔مقررین نے اپنے خطاب میں کہا کہ حضرت علی ؓکی سیرت و کردار پوری امت مسلمہ کے لیے مشعل راہ ہے۔