سرکاری اراضی کی غیر قانونی الاٹمنٹ کیس میں ریفرنس دائر

February 27, 2021

کوئٹہ ( اسٹاف رپورٹر) نیب بلوچستان نے سرکاری اراضی کی غیر قانونی الاٹمنٹ کیس میں سابق سینئر ممبر بورڈ آف ریونیوبلوچستان سابق ممبر ٹو اور ایک خاتون کے خلاف ریفرنس احتساب عدالت میں دائر کردیا نیب ذرائع کے مطابق نیب بلوچستان نے 2019میں سرکاری اراضی کی غیر قانونی الاٹمنٹ کے حوالے سے تحقیقات کا آغاز کیا تھا دوران تحقیقات انکشاف ہوا تھا کہایک خاتون دلشاد اختر نے 2010میں بورڈ آف ریونیو کو اراضی الاٹ کرنے کیلئے ایک درخواست دی تھی جس پر اس وقت کے سابق سینئر ممبر بورڈ آف ریونیوبلوچستان شہباز خان اور ممبر 2- بورڈ آف ریونیو سرور جاوید نے درخواست پر خاتون کو کچلاک میں 38ایکڑ سرکاری اراضی الاٹ کی تھی جس کی مالیت 38کروڑ 90لاکھ روپے ہے نیب نے اپنی تحقیقات مکمل کرنے پر سابق سینئر ممبر بورڈ آف ریونیوبلوچستان سابق ممبر ٹو ریورنیو اور خاتون کے خلاف ریفرنس گزشتہ روز احتساب عدالت کوئٹہ میں دائر کردیا ذرائع نے بتایا کہ خاتون کو غیر قانونی طور پر صوبائی حکومت کی قیمتی اراضی الاٹ کرکے قومی خزانے کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا۔