مدارس کیخلاف سازش کرنے والے رسوا ہونگے‘ حافظ حمداللہ

February 27, 2021

کو ئٹہ(آئی این پی) جمعیت کے رہنما وپی ڈی ایم کے ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات مولانا حافظ حمداللہ نے کہاہے کہ مردہ ضمیر کے ساتھ جینا نہیں سکھا اقتدار کی خاطر ضمیر کا سودا کرنے والے ہمارے ضمیر کی قیمت نہیں لگاسکتے جابر کے نظام کو ہر صورت میں ظالمانہ کہتے رہے گئے ان خیالات کااظہار انہوں نے جامعہ محمودیہ کراچی میں ختم بخاری شریف کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئےکیا شرکاءسے مولانا نورالحق اور دیگر علماءکرام نے بھی خطاب کیاانہوں نے کہاکہ مدارس مسلمانوں کے دینی و روحانی مراکز ہیں ان سے تکلیف مسلمان کو نہیں شیطان کو پہنچ رہی ہے اس لیے ان کے آلہ کار مدارس کے خلاف سازشوں میں مصروف ہیں جنہیں ذلت اور رسوائی کے سواکچھ نہیں ملے گا۔