کوئٹہ: جھلس جانے والی دلہن کراچی میں چل بسی

February 27, 2021

کوئٹہ( اسٹاف رپورٹر) بلوچی اسٹریٹ میں گیس لیکج کے باعث کمرے میں آگ لگنے سے جھلس کر زخمی ہونے والی دلہن چل بسی جبکہ اس کا شوہر فرزند علی پراچہ کراچی کے جنا ح ہسپتال میں زیر علاج ہے۔دونوں کی شادی واقعہ سے ایک روز قبل ہوئی تھی۔خاتون کو کراچی میں ہی سپرد خاک کردیاگیا۔گزشتہ روز بلوچی اسٹریٹ کی جامع مسجد میں نماز جمعہ کے بعد خاتون کے لیےدعائے مغفرت کی گئی ۔جبکہ اہل محلہ تعزیت کا اظہار کیا ہے ۔