گجرات کے گاؤں ڈھنڈالہ میں پولیس مقابلہ، 3 ڈاکو ہلاک

February 28, 2021

گجرات کے گاؤں ڈھنڈالہ میں مبینہ پولیس مقابلہ ہوا، جس کے نتیجے میں 3 ڈاکو مارے گئے۔

مقابلے میں مارے گئے 3 افراد کے 3 ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔

فائرنگ کے تبادلے میں ایلیٹ فورس کا اہل کار جاں بحق ہو گیا۔