چودھری سرور کے بیٹے اسکاٹش لیبر پارٹی کے سربراہ منتخب

February 28, 2021

اسکاٹش لیبر پارٹی میں نئی تاریخ رقم ہو گئی، انس سرور پارٹی کے پہلے مسلمان سربراہ منتخب کر لیے گئے ہیں۔

انس سرور برطانیہ کے پہلے مسلمان رکن پارلیمنٹ اور گورنر پنجاب چودھری سرور کے صاحبزادے ہیں۔

واضح رہے کہ 38 سالہ انس سرور گلاسگو سے اسکاٹش پارلیمنٹ کے رکن ہیں۔