سوئی سدرن گیس انتظامیہ ملازمین کیخلاف کارروائی سے اجنتاب کرے، وقار مہدی

February 28, 2021

کراچی ( پ ر)پیپلزپارٹی سندھ کےجنرل سکریٹری اور وزیراعلی سندھ کے معاون خصوصی وقار مہدی نے کہا ہے کہ سوئی سدرن گیس کمپنی کی انتظامیہ ملازمین کو ہراساں نہ کرے اور اُن ہتھکنڈوں سے باررہے جو پاکستان اسٹیل اور پی آئی اے سی کی انتظامیہ نے ملازمین کے خلاف استعمال کئے۔انھوں نے کہا کہ سوئی سدرن گیس کمپنی کی انتظامیہ لوئر رینکنگ اسٹاف اور افسران کو بلاوجہ ڈسپلینری ایکشن کے نام نوٹس کے ذریعے خوف زدہ کررہی ہے جس سے ملازمین میں بے چینی پھیل رہی ہے۔ انھوں نے کہا کہ دفتر میں آپس میں کی جانے والی گفتگو کو بھی جواز بنایا جارہا ہے جس کی مثال کسی بھی دوسرے ادارے میں نہیں ملتی۔