نیب ریفرنس، سابق چیئرمین اسٹیل ملز معین آفتاب شیخ اور دیگر بری

February 28, 2021

کراچی(اسٹاف رپورٹر) احتساب عدالت نے کینٹین کے کنٹریکٹ میں کرپشن سے متعلق نیب ریفرنس میں سابق چیئرمین اسٹیل ملز معین آفتاب شیخ اور دیگر ملزمان کو بری کر دیا۔ ہفتے کو احتساب عدالت میں سابق چیئرمین اسٹیل ملز پاکستان معین آفتاب شیخ اور دیگر ملزمان کے خلاف کینٹین کے کنٹریکٹ میں کرپشن سے متعلق نیب ریفرنس کا محفوظ کیا ہوا فیصلہ سنا دیا۔ عدالت نے ثبوت کی عدم بنا پر سابق چیئرمین اسٹیل ملز معین آفتاب شیخ ، برگیڈیئر (ر) عبدالقیوم،رفیق خان،امتیاز الحق،اصغر، زاہد علی اور دیگر ملزمان کو بری کر دیا۔ نیب ریفرنس کے مطابق ملزمان کی خوردبرد کی وجہ سے اسٹیل ملز کو 10کروڑ روپے سے زائدکا نقصان ہوا تھا ، اسٹیل ملز کی 19 کینٹین کے کنٹریکٹ میں کرپشن کی گئی تھی۔