کھانے پینے کے اسٹال پر تماشائیوں کو خاصے مہنگے داموں کا سامنا

February 28, 2021

کراچی(اسٹاف رپورٹر) نیشنل اسٹیڈیم میں پی ایس ایل کے دوران مختلف انکلوژر میں لگائے گئے کھانے پینے کے اسٹال پر تماشائیوں کو خاصے مہنگے داموں میں اشیاء خرد ونوش خریدنا پڑ رہی ہے، تماشائیوں نے شکایت کی ہے کہ پانی کی چھوٹی بوتل80بڑی 120روپے میں جبکہ براینی کے باکس150روپے برگر 100روپے میں فروخت کئے جارہے ہیں،تماشائیوں نے یہ بھی شکایت کی ہے کہ ان کے انکلوژر میں بیت الخلا ء میں بھی صفائی نہ ہونے کے برابر ہے۔