ڈیل اسٹین، سائمن ڈول کے ریمارکس پر ناراض

February 28, 2021

کراچی(اسٹاف رپورٹر)جنوبی افریقا کے ٹیسٹ فاسٹ بولر ڈیل اسٹین ،نیوزی لینڈ کے سابق ٹیسٹ فاسٹ بولر سائمن ڈول کے ریمارکس پر ناراض ہیں۔کوئٹہ گلڈی ایٹرز اور پشاور زلمی کے میچ میں کمنٹری کے دوران اس وقت ان کی زندگی میں بحران جاری ہے۔ڈیل اسٹین کے آخری اوور میں21رنز بنے اور گلیڈی ایٹرز جیتا ہوا میچ ہار گئی۔سوشل میڈیا پرڈیل اسٹین نے لکھا کہ کس کمنٹیٹر نے کہا تھا کہ میں “مڈ لائف کرائسس” کا شکار ہوں؟ میچ کے دوران آپ کا کام کرکٹ پر تبصرہ کرنا ہے، وہ کریں، اگر آپ ائیر ٹایم کسی کی ذاتی زندگی ، نسل یا ذاتی زندگی پر حملہ کرنے کیلئے استعمال کرتے ہیں تو میری نظر میں آپکا احترام نہیں۔