وہاب آگیا اور چھا گیا کے نعرے

February 28, 2021

کراچی( اسٹاف رپورٹر) پی ایس ایل میں ہفتے کو جمعے کے مقابلے میں تماشائیوں کی دل چسپی کم نظر آئی،تاہم سیکیورٹی خاصی سخت تھی ، اکثر تماشائی کورونا ایس او پیز کو نظر انداز کرتے ہوئے نظر آئے، بابر اعظم کی بیٹنگ کے دوران تماشائی سکندر اعظم کے نعرے لگاتے رہے،محمد عامر کی بولنگ پر ایک تماشائی نے آواز لگائی پی ایس ایل سے کب ریٹا ئر ہوں گے، شاہد آفریدی بیٹنگ کے لئے آئے تو تماشائیوں نے بوم بوم آفریدی کے نعرے لگائے،وہاب ریاض بولنگ کے لئے آئے تو تماشائیوں نے کہا وہاب آگیا اور چھا گیا، شاہنواز دھانی کی بولنگ کے دوران تماشائی سائیں سرکار کے نعرے لگاتے رہے۔