سرفراز احمد پروفیشنل کرکٹر ہیں ضرورت پڑنے پر پرفارم کیا، معین خان

February 28, 2021

کراچی(اسٹاف رپورٹر)سابق کپتان اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے ہیڈ کوچ معین خان کا کہنا ہے کہ سرفرازاحمد ایک شاندار پروفیشنل کرکٹر ہیں اور جب بھی ٹیم کو ضرورت پڑی سرفراز نے پرفارم کرکے دیا ہے، پاکستان ہو یا گلیڈی ایٹرز، ان کی صلاحتیوں پر کسی کو شک نہیں، وہ یہاں وہاں کی ہٹنگ نہیں کرتے بلکہ پراپر شاٹس کھیلتے ہیں۔پشاور کے ہاتھوں غیر متوقع شکست کے بعد پریس کانفرنس میں انہوں نے کہا کہ یقینی طور پر پاکستان ٹیم میں کم بیک کرنا بھی سرفراز کے ذہن میں ہے اور وہ اس کے لیے محنت کر رہے ہیں، رضوان بھی اچھی فارم میں ہیں اور شاندار کھیل رہے ہیں، دونوں کے درمیان صحتمند مقابلہ دیکھنے کو مل رہا ہے جو اچھی بات ہے۔مسلسل تین میچوں میں اپنی ٹیم کی شکست پر معین خان نے کہا کہ معین خان نے کہ انیسویں اوور میں میچ ہارے اور فیلڈنگ کی کوتاہیوں کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ حیدر علی اچھا کھیل رہے تھے، ان کا کیچ ڈراپ کیا، پھر رن آوٹ ضائع کیے۔ اس طرح کے میچز میں فیلڈنگ کا کردار اہم ہوتا ہے اس لیے ہمیں فیلڈنگ بہتر کرنا ہو گی۔