ہاکی فیڈریشن سے کراچی کے تین ملازم فارغ

February 28, 2021

کراچی( اسٹاف رپورٹر) پاکستان ہاکی فیڈریشن نے مالی مشکلات کی وجہ سے اپنے ملازمین کی تعداد کم کرنے کا سلسلہ شروع کردیا ہے،پہلے مر حلے میں ایدھی ہاکی اسٹیڈیم کراچی آفس سے ڈائریکٹر ایڈ منسٹریٹر وثیق احمد، سابق ہاکی اولمپئینز افتخار سید اور کرنل سیف الر حمان کو فارغ کیا گیا ہے، افتخار سید پچھلے 18سال سے پی ایچ ایف کراچی آفس سے منسلک تھے، پی ایچ ایف کا کہنا ہے کہ مالی مسائل کے باعث دوسرے مر حلے میں لاہور سے بھی کچھ ملازمین کو فارغ کیا جائے گا۔