خلیج اومان میں اسرائیلی بحری جہاز کے قریب دھماکا، عملہ محفوظ

February 28, 2021

مسقط (اے پی پی) خلیج اومان میں اسرائیلی بحری جہاز کے قریب دھماکا ہوا۔ تفصیلات کے مطابق خلیج اومان کے ساحل سے گزرتے وقت اسرائیلی بحری جہاز کے قریب دھماکے سے جہاز اور اس میں سوار عملہ مکمل طورپر محفوظ رہا تاہم خلیج اومان کے ساحل میں دھماکے کے باعث جہاز کو قریبی پورٹ پر جانے کی ہدایت کر دی گئی۔