خاتون سمیت2 افراد قتل، حادثات میں دو چل بسے، نوجوان کی پراسرار ہلاکت

February 28, 2021

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر) جڑواں شہروں میں مختلف واقعات میں 5افرادجان کی بازی ہار گئے۔ تھانہ چونترہ کومحمدطارق نے بتایاکہ ایک ہائوسنگ سوسائٹی میں بطورسائیٹ انچارج ملازمت کرتاہوں۔ رات پونے بارہ بجے دوسری ہائوسنگ سوسائٹی کی جانب سے فائرنگ شروع ہوگئی۔ وہ فائرنگ کی اطلاع پاکرسائیٹ پرموجود ڈیرے پرپہنچاجہاں پہلے سے وحیداحمد، محمدسجاد، محمدعثمان ،موجودتھے ۔ اسکے پہنچتے ہی تقریباً دوبجے افضل چھوٹو،توصیف،رب نواز،ثاقب ،مرزا شہباز، اور10 نامعلوم مسلح افراد فائرنگ کرتے ہوئے آگئے ۔ ملزمان نے اندھادھند فائرنگ شروع کردی ۔افضل چھوٹونے کلاشنکوف سے سیدھافائرمحمدعثمان پرکیا جس سے وہ موقع پرجاں بحق ہوگیا،ملزموں نے اپنے ساتھ لائی ہوئی ایکسیویٹرمشین کی مددسےسائٹ پرموجودڈیرے کومسمارکردیا۔تھانہ چونترہ کے علاقہ چک بیلی روڈپر جوڑیاں سٹاپ کے قریب ٹریفک حادثہ میں ایک شخص جاں بحق اورکم سن بچے سمیت تین افرادزخمی ہوگئے۔ریسکیو1122کے مطابق موٹرسائیکل اورگاڑی میں تصادم کے نتیجے میں 35سالہ عدیل عارف جاں بحق اس کی اہلیہ عریضہ تنویراورڈیڑھ سالہ بچہ محمدعمیرشدیدزخمی ہوگئے جب کہ گاڑی کے ڈرائیورزین عادل کی ٹانگ فریکچرہوگئی۔جوڈیشل کالونی ائرپورٹ ہاؤسنگ سوسائٹی کے قریب ریلوے پل پرٹرین کی زدمیں آکر28سالہ نوجوان جاں بحق ہوگیا۔ریسکیو1122کے مطابق ارشدولدعبدالحمیدریلوے ٹریک کراس کرتے ہوئے ٹرین کی زدمیں آگیا ۔تھانہ صادق آباد کو لیاقت مسیح نے بتایاکہ اس کی ہمشیرہ آسیہ بی بی کی اپنے شوہر وسیم صفدر سے اکثر ناچاقی رہتی تھی گزشتہ روز وسیم نےفون پراطلاع دی کہ آپ کی ہمشیرہ نے پھندہ سے لٹک کر خودکشی کر لی ہے میں اپنے بھائیوں کے ہمراہ موقع پر پہنچا مدعی نے پولیس کوبتایاکہ میری بہن نے خودکشی نہیں کی ہے بلکہ میری بہن کو وسیم صفدر نے ناحق قتل کیا ۔ تھانہ ترنول کوولی خان نے بتایاکہ اس کابیٹا محسن خان رشتہ داروں کی شادی سے واپس آیاتواس کی طبیعت خراب ہوگئی اسے ہسپتال لے جارہے تھے کہ وہ دم توڑگیا،مدعی کوشک ہے کہ اس کے بیٹے کونامعلوم ملزموں نے زہردے کرقتل کیاہے۔