چار گاڑیاں، 12 موٹرسائیکل غائب، لاکھوں کی چوریاں، متعدد افراد موبائل فونز سے محروم

February 28, 2021

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)راولپنڈی کے مختلف علاقوں میں سرقہ باالجبر،چوری ،نقب زنی اورراہ زنی کی وارداتوں میں شہری 2گاڑیوں 9موٹرسائیکلوں ایک ٹریکٹر،طلائی زیورات، موبائل فونز اورنقدی وغیرہ سے محروم ہوگئے۔ اسلام آباد سے بھی شہری دوگاڑیوں ،تین موٹر سائیکلوں سے محروم ہوگئے۔ تھانہ نصیرآبادکو توحید نے بتایا کہ میں گھر میں سورہا تھا کہ2 نامعلوم مسلح ملزمان گھر میں داخل ہوئے جو اسلحہ کی نوک پر 11 ہزارروپے اور 3موبائل چھین کر فرار ہو گئے۔ تھانہ ریس کورس کوپیار علی نے بتایا کہ گلی نمبر 20 میں3 نامعلوم موٹرسائیکل سوار اسلحے کی نوک پر میراموٹرسائیکل نمبرآرآئی پی -110، موبائل،اور21سو روپے زبردستی چھین کر فرار ہوگئے۔تھانہ ائرپورٹ کو سجاداصغر نے بتایا کہ گلزار قائدمیں 2 نامعلوم موٹرسائیکل سوارمجھ سے اسلحے کینوک پر موبائل چھین کرفرارہوگئے۔تھانہ واہ کینٹ کو محمدطلحہ نے بتایا کہ میں قبرستان گلی18سے گزر رہا تھا کہ2نامعلوم مسلح موٹرسائیکل سواروں نے مجھے روکا اور اسلحے کی نوک پرموبائل چھین کر فرارہوگئے۔تھانہ سٹی کو عنصر محمود نے بتایا کہ راجہ بازار میں کسی نے میرا موبائل چوری کرلیا۔ تھانہ رتہ امرال کوسلیم نے بتایا کہ میری جیب سے میرا موبائل نامعلوم چور چوری کر کے لے گیا ۔ تھانہ نیوٹاؤن کو محمد ابوبکر صدیق نے بتایا کہ میرا موبائل کسی نےچوری کر لیا ۔ تھانہ کینٹ کوعامر مرتضیٰ نے بتایاکہ کسی نےمیرا موبائل چوری کرلیا۔تھانہ کینٹ کوآصف ثناء نے بتایاکہ کسی نے میر ی گاڑی سے میرا موبائل چوری کرلیا۔ تھانہ نصیرآبادکو محمدندیم نے بتایا کہ نامعلوم چور میرے گھر سے 20ہزارروپے، ایک سونے کی انگوٹھی، یو ایس بی، شناختی کارڈ پاسپورٹ اور نکاح نا مہ چوری کر کے لے گئے ۔ تھانہ آراے بازارکومحمد علی شیخ نے بتایا کہ نامعلوم چور گھر سے طلائی زیورات وزنی 3تولہ چوری کرکے لے گئے۔تھانہ آراے بازارکو محمد نصر اللہ خان نے بتایا کہ میں آر اے بازار روڈ سے پیدل جارہا تھا 2 نامعلوم موٹرسائیکل سوارمجھ سے موبائل چھین کر لے گئے-تھانہ سول لائن کو نیلمشہزادی نے بتایا کہ دوران سفررکشے میں سوار نامعلوم عورتوں نے میرے پرس سے37ہزارروپے اورموبائل چوری کرلیا۔تھانہ سول لائن کو محمد اورنگزیب اعوان نے بتایا کہ دوران سفر نامعلوم چور نے میری جیب سے بٹواچوری کرلیا جس میں 14ہزار500روپے اور شناختی کارڈ تھا۔تھانہ ائرپورٹ کوملک وسیم اعوان نے بتایا کہ میرے گھر کے سامنےکمپنی کا ٹاور لگا ہوا ہے جس پر میں بطور سکیورٹی گارڈ کام کرتا ہوں میں اپنے گاؤں چکوال گیا ہوا تھا کہ نامعلوم چور گیٹ کا تالا توڑ کر ٹاورکی بیریاں چوری کرکے لے گئے۔تھانہ ائرپورٹ کومحمد ذیشان چیمہ نے بتایا کہ نامعلوم عورت نے میرے گھر سے والدکا موبائل چوری کرلیا۔تھانہ مورگاہ کوسعیدبھٹی نے بتایا کہ کسی نامعلوم شخص نے میرے گھر سے سائیکل مالیتی10ہزار روپے چوری کرلی۔تھانہ ٹیکسلاکو گل ولی نے بتایاکہ میری گاڑی نمبر ایف ٹی 894 جس میں ایکسویٹر،لوڈر،اور ایک گاڑی کی فائلز،ایک لاکھ روپےاور ایک موبائل فون بھی تھانامعلوم چورچوری کرکے لے گئے۔تھانہ ٹیکسلاکوعاطف شہزاد نے بتایا کہ کسی نے میری دکان سے سلینگ فین چوری کرلیا۔تھانہ واہ کینٹ کومحمدریاست نے بتایا کہ کسی نےمیری دکان سے موبائل چوری کرلیا۔تھانہ واہ کینٹ کوملک سجاد نے بتایاکہ کسی نےمیر ی گاڑی سے موبائل چوری کرلیا۔تھانہ صدرواہ کو ضمیر خان نے بتایا کہ میر ے گھر کے تالے توڑ کرنامعلوم چور سامان مالیتی50ہزارروپے چوری کر کے لے گئے۔تھانہ صدرواہ کومحمد رضوان نے بتایا کہ ہسپتال کے قریب کھڑا تھا کہ 2نامعلوم افراد نے گاڑی میں بیٹھا لیا اور میری جیب سے 45ہزارروپے چوری کرلئے۔تھانہ مندرہ کویاسر محمود کہ میری بکری مالیتی 40ہزارروپے نامعلوم چور چوری کر کے لے گئے۔تھانہ صدربیرونی کو محمد کبیر نے بتایاکہ بینک سے 35ہزارروپےلے پر پیدل جا رہا تھا کہایک ریسٹورنٹ کے پاس دونامعلوم ملزمان دھوکہ دہی سے میری رقم چھین کرفرارہوگئے ۔تھانہ روات کو بابر خان درانی نے بتایا کہ نامعلوم چور میرے والد کا لائسنسی پستول 30 بورمع لائسنس اور واش روم کے نلکے چوری کر کے لے گئے ۔ تھانہ رمنا پولیس کو خرم سجاد نے بتایا کہ نامعلوم مسلح موٹر سائیکل سوار جی ٹین ون میں دو موبائل چھین کرفرارہوگئے۔ تھانہ آبپارہ پولیس کوشائستہ جان نے بتایا کہ وہ قائد اعظم یونیورسٹی کی 7طالبات کے ہمراہ آبپارہ بس سٹاپ پر گاڑی کے انتظار میں کھڑی تھی کہ نامعلوم مسلح ملزم میرے سمیت تین لڑکیوں سے دوموبائل فون اور پرس چھین کرفرارہوگیا۔ تھانہ سبزی منڈی پولیس کو یاور عباس نے بتایا کہ آئی ٹین فورمیں دو مسلح ملزمان گھرمیں میں داخل ہوئے جوگن پوائنٹ پر نقدی، زیورات ، پسٹل مالیتی تین لاکھ روپے چھین کر لے گئے، روات میں غالب حسین سے موٹر سائیکل آر آئی آر 4638 اور موبائل فون چھین لیا گیا۔ تھانہ نون کے علاقے آفیسر کالونی میں فدا محمد جمال کے گھر سے کار ایل ای ڈی 6581، ملکی و غیر ملکی کرنسی، موبائل فون مالیتی 32 لاکھ روپے چوری کر لئے گئے۔حنان جاوید نے لوہی بھیر پولیس کو بتایا کہ گھر سے ملکی و غیر ملکی کرنسی زیورات مالیتی 13لاکھ روپے چوری ہوگئے۔ بینش نے لوہی بھیر پولیس کو بتایا کہ انیسہ ، ارم اور آصف نے میرے گھر سے زیورات، کپڑے و دیگر سامان مالیتی چار لاکھ روپے چوری کیا۔ فیصل بن خالد نے شمس کالونی پولیس کو بتایا کہ نامعلوم افراد نے دفتر سے 16ڈیوائسز مالیتی چھ لاکھ 50ہزار روپے چوری کیں۔ رازق علی نے بہارہ کہو پولیس کو بتایا کہ میرے گھر واقع پھلگراں سےگاڑی ایف ڈی اے 313 چوری ہوگئی۔ پی ڈبلیو ڈی سے حافظ حماد کی موٹر سائیکل بی جی ایل 626، سہالہ کی حدود میں ہوٹل کی پارکنگ سے سرفراز محمود کی موٹر سائیکل اے آر 518 چوری ہوگئی۔ زین علی نے لوہی بھیر پولیس کو بتایا کہ نامعلوم افراد نے سواں گارڈن میں واقع پلازے کے باہر سے موٹر سائیکل اے بی زیڈ 8750چوری کر لی۔