سی پی او محمداحسن یونس کی خدمات خیبرپختونخواحکومت کے حوالے

February 28, 2021

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)سٹی پولیس آفیسر راولپنڈی محمداحسن یونس کی خدمات خیبرپختونخوا حکومت کے حوالے کردی گئیں۔اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے گریڈ20کے پولیس افسرسی پی او راولپنڈی ڈی آئی جی محمداحسن یونس کوتبدیل کرنے کے احکامات جاری کردئیے ۔اس حوالے سے جاری کئے گئے نوٹیفیکیشن کے مطابق ان کاتبادلہ روٹیشن پالیس2020کے تحت کیاگیا جس کے مطابق ایک صوبہ میں طویل عرصہ سے تعینات افسروں کودیگرصوبوں میں تبدیل کیاجارہاہے ۔محمداحسن یونس نے یکم دسمبر2019کوسی پی اوراولپنڈی کاچارج لیاتھا۔