حکومت میرٹ پر روزگار فراہم کررہی ہے‘ نور محمددمڑ

February 28, 2021

کوئٹہ (پ ر) بی اے پی کےصوبائی وزیر پی ایچ ای/ واسا حاجی نورمحمد خان دمڑ نے کہا ہے کہ عوام کی بلا رنگ ونسل خدمت ہماری اولین ترجیحات میں شامل ہے حکومت عوام کے بنیادی مسائل کے حل کے لیے اقدامات کررہی ہے لوگوں کے علاج معالجے کی بہترین سہولیات کیلئے تمام وسائل بروئے کارلارہے ہیں اڑھائی سال کے دوران سیکڑوں افراد کو میرٹ پر روزگاردیاگیا اورنوجوانوں کومزید روزگاربھی دیاجائے گا ان خیالات کا اظہار انہوں نےحلقہ انتخاب کے وفود اور پانچ نوجوانوں کو تعیناتی کے آرڈر دینے کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر بی اے پی زیارت، ہرنائی، سنجاوی کے پارٹی عہدیداربھی موجودتھے صوبائی وزیر نے وفود کو مسائل کے حل کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہاکہ عوام کومایوس نہیں کرینگے دریں اثناء صوبائی وزیر نے کڈنی سنٹر ، سول ہسپتال کوئٹہ، بولان میڈیکل کالج ہسپتال میں حلقہ انتخاب کے زیرعلاج مریضوں کی عیادت کی اور ہسپتالوں کے مختلف شعبوں کامعائنہ بھی کیا صوبائی وزیرنے کہاکہ ضلعی ہیڈکوارٹرزہسپتالوں کی فعالیت سمیت مراکز صحت کو جدید ایمبولنسز کی فراہمی کے علاوہ کوئٹہ میں حلقے کے مریضوں کیلئے کوئٹہ پی ایچ ای آفس میں ایمبولنس سنٹرقائم کیا گیاہے جن کا علاج کوئٹہ میں ممکن نہیں ان کا اسلام آباد، کراچی، لاہور یا ملتان کے ہسپتالوں میں علاج ذاتی خرچ پر کررہے ہیں۔