جمہوریت کے لباس میں آمریت قبول نہیں‘حافظ حمدﷲ

February 28, 2021

کو ئٹہ(آئی این پی) جمعیت کے رہنما وپی ڈی ایم کے ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات مولانا حافظ حمداللہنے کہاہے کہ جمہوریت کو ہائی جیک کرنے والے ملک میں جمہوریت کو پنپنے نہیں دیتے آمریت کے دست راست بننے والے لوٹے جمہوری نظام کے استحکام میں سب سے بڑی رکاوٹ ہیں وقت آچکا ہے کہ سیاسی جماعتوں کو ان جدی پشتی لوٹوں سے نجات دلائی جائے ان خیالات کااظہار انہوں نے جامعہ تعلیم القرآن ہارون آباد کراچی میں دستار فضیلت و عظمت قرآن کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا جمعیت کےمولانا قاری محمد عثمان مولانا احسان اللہ فاروقی اور دیگر رہنمائوںنے بھی شرکاء س خطاب کیا مولانا حافظ حمدﷲ نے کہاکہ جمہوریت کے لباس میں آمریت قبول نہیں بند کمروں میں اقتدار کی بندر بانٹ عوامی رائے کی توہین اور آئین شکنی ہے۔