بلوچوں سمیت تمام لاپتہ افراد کوبازیاب کرایاجائے‘ جماعت اسلامی

February 28, 2021

کوئٹہ(پ ر) امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن، بلوچستان کے جنرل سیکرٹری ہدایت الرحمٰن بلوچ نے کراچی پریس کلب میں لاپتہ افراد کی بازیابی کے لیے لگائے گئے احتجاجی کیمپ کا دورہ کیاوائس فار بلوچ مسنگ پرسن کے وائس چیئر مین ماما قدیربلوچ و دیگر سے اظہاریکجہتی کرتے ہوئے رہنمائوں نے کہاکہ بلوچستان سمیت ملک کے تمام علاقوں کے لاپتہ افراد کو فی الفور بازیاب کرایا جائے، بلوچ عوام پاکستان کے شہری ہیں ان کو انصاف فراہم کیا جائے ماضی میں حکمرانوں کی بے حسی اور لاپرواہی کی وجہ سے لاپتہ افراد کو بازیاب نہیں کرایا جاسکاحکومت اس حوالے سے اپنا کرداراداکرےاس موقع پر نائب امیر کراچی ڈاکٹر اسامہ رضی ، سیکرٹری اطلاعات زاہد عسکری ودیگر بھی موجود تھے۔