انتظامیہ کی عدم توجہی سے نوجوان نسل منشیات کی عادی ہو گئی ،جمعیت س

February 28, 2021

کوئٹہ(آن لائن )حکومت اور انتظامیہ کے عدم توجہ سے نوجوان نسل منشیات کی عادی ہو گئی۔ متعلقہ ادارے کی خاموشی سے چرس آئس اور افیون جیسے منشیات کے اڈے سرعام ہوگئے۔ نصف کے قریب طلباء وطالبات بھی انکے عادے ہوگئے ہیں ۔ اگر حکومت نے توجہ نہ دی تو طلباء وطالبات کا مستقبل تاریک ہوجائیگا۔ ان خیالات کا اظہار جمعیت علماء اسلام (س) کے صوبائی قائمقام امیر مولانا مفتی عبدالواحد بازئی ، صوبائی جنرل سیکرٹری حاجی عبدالقیوم میرزئی ،صوبائی نائب امیر اول سردار نسیم خان ترین ،انجینئر محمد نسیم مسعود ،مولانا طاہر شاہ اخوندزادہ ،مولانا محمد شفیق دولت زئی ،حاجی اختر شاہ ،حاجی حضرت اللہ کاکوزئی ،مولانا ندا محمد حقانی ،قای نعیم اللہ جلالی ،سردار ولی بادیزئی ودیگر نے عوامی آواز کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس سے قبل جمعیت علماء اسلام(س) کا وفد مغربی بھائی پاس نیو اڈہ قبران سٹی نالہ ،سبزل قبرستان، سریاب روڈ ودیگر علاقوں کا دورہ اور طلباء کے فوٹیج بھی لی۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مولانا مفتی عبدلواحد بازئی نے کہا کہ حکومت خواب خرگوش کے مزے لے رہی ہے جبکہ انتظامیہ رشوت خوری میں مبتلا ہے شہر کے ہر کونہ اور نصف درجن سے زائد ہوٹلز ودیگر مقامات چرس، آئس اور افیون جیسی منشیات سرعام فروخت کررہے ہیں۔