موبائل فون چرانے کے الزام میں مارکیٹ کے دوچوکیدار گرفتار

February 28, 2021

کوئٹہ ( اسٹاف رپورٹر) شالکوٹ پولیس نے ہزار گنجی میں دکان کے تالے توڑ کر موبائل فون چوری کرنے والے دو چوکیداروں کو گرفتار کر لیا ۔پولیس کے مطابق نامعلوم افراد نے 2فروری کو ہزار گنجی مارکیٹ میں واقع ایک موبائل دکان کے تالے توڑ کر وہاں رکھے 52موبائل فون چوری کر لئے تھے جس کا مقدمہ مالک کی مدعیت میں درج کر کے تحقیقات شروع کی گئی گزشتہ روز اے ایس پی شالکوٹ قاضی علی رضا کو خفیہ اطلاع ملی کہ موبائل فون کی چوری میں مارکیٹ کے دو چوکیدار ملوث ہیں جس پر ایس ایچ او شالکوٹ نور اللہ نے دیگر عملے کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے دو چوکیداروں نصیب اللہ اور قدیم خان کو گرفتار کر کے تفتیش کی ۔گرفتار ملزمان نے موبائل چوری کا اعتراف کر لیا،پولیس نے ان کی نشاندہی پر چوری ہونے والے موبائل فون برآمد کر لئے ۔