9لاپتہ افراد کی بازیابی خو ش آئند عمل ہے‘ نصراللہ بلوچ

February 28, 2021

کوئٹہ(آن لائن )وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز کے چیئرمین نصراللہ بلوچ نے کہا ہےکہ5روزکے دوران مختلف علاقوں سے 9لاپتہ افراد کی بازیابی خوش آئند اورقابل قدرعمل ہے جس سے غمزدہ خاندانوںکی خوش لوٹ آئی ہیں ہمیں امید ہے کہ حکومت اور ادارے دیگر لاپتہ افراد کی بازیابی کو یقینی بناکر اہل خانہ کو ذہنی کرب سے نجات دلائیں گے ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ بازیاب ہونے والوں میں چمن سے چھ سال قبل لاپتہ احمد ضیاء گورگوپ سے 16ماہ قبل لاپتہ عارف ولد ماسٹر ارشاد،4 ستمبر 2019کو پیدرک سے لاپتہ دوداولد راشد،دو سال قبل تربت سے لاپتہ فہد ولد ابراہیم ہوشاپ سنگ آباد سے 2 سال لاپتہ بلوچ طالب علم دولت ولد واحد بخش ایک سال سے لاپتہ اللہ بخش ولد اوتمان سکنہ خوشاب بدرنگ ایک سال سے لاپتہ لیاقت ولد محمد سکنہ گوشندر بلیدہ شاکر ولد ولی محمد سکنہ نذرآباد تربت اسد عبداللہ سکنہ ملک آباد تربت اور جمیل احمد ولد حبیب سکنہ نظر آباد تربت شامل ہے۔