ایل ڈی اے نے متعدد مرتبہ ٹرانسفرہونیوالے 17پلاٹ منسوخ کردئیے

February 28, 2021

لاہور(خصوصی رپورٹر) ایل ڈی اے نے متعدد مرتبہ ٹرانسفر ہو نےوالے گارڈن ٹاؤن کے17 پلاٹ منسوخ کردیئے، جو کہ شہریوں کو منتقل ہو چکےہیں ،بیشتر میں 30سالوں سے سے لوگ رہائش پزیر ہیں ۔ نیب نےطارق بلاک، احمد بلاک، ابوبکر بلاک، اتاترک بلاک، ٹیپو بلاک کے پلاٹوں کا سٹیٹس پوچھا تھا۔ذرائع کا بتانا ہے کہ نیب کے مراسلے میں پلاٹوں کی موجودہ فزیکل پوزیشن، موجودہ اوریجنل ریکارڈ مانگاگیا تھا۔ذرائع کا بتانا ہے کہ ایل ڈی اے نے 18 فروری کو 1990سے ایگزیمپٹ شدہ پلاٹوں کی منسوخی کا لیٹر بغیر نوٹسز دیئے جاری کردیا ہے۔ منسوخ شدہ پلاٹوں میں سابق جسٹس سائر علی کا گھر سرفہرست ہے۔112احمد بلاک ٹرانسفر شدہ اور کئی سالوں سے تعمیر شدہ ہے۔218طارق بلاک، 63سی اتاترک، 65 اے، 65 بی،239 اے اتاترک بلاک منسوخ کر دیا گیا۔ 11اے، 11بی، 15 اے، 15 بی اتاترک بلاک بھی منسوخ کیاگیا ہے۔ 36، 36 اے ٹیپو بلاک، 62، 62 اے،63 شیر شاہ بلاک کو بھی منسوخ کردیاگیا۔ ذرائع کا بتانا ہے کہ متعدد مکینوں کو منسوخ کرنے سے قبل قانونی نوٹسز بھی نہ دیئے گئے اور ایل ڈی اے نےمنسوخ کرکے گھروں کو خالی کرانے کے کیلئے اہلکاروں کے ذریعے گھروں میں پیغام بھجوا دیئے ۔ ڈائریکٹوریٹ آف لینڈ ڈویلپمنٹ ٹو کے ذرائع کا کہنا ہے کہ سکروٹنی کے دوران فائلوں میں لگے پلاٹ منسوخ کئے گئےہیں جبکہ منسوخ پلاٹوں کے مالکان کو بونافائیڈ کمیشن میں جانے کا موقع میسر ہے۔