ڈاکٹر انجم حبیب وہرہ بورڈ آف مینجمنٹ PINSکے ممبر مقرر

February 28, 2021

لاہور(جنرل رپورٹر)وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے نیورو سرجن پروفیسر ڈاکٹر انجم حبیب وہرہ کو بورڈ آف مینجمنٹ پی آئی این ایس(PINS) کا ممبر مقرر کرنے کی منظور ی دے دی۔ پروفیسر ڈاکٹر انجم حبیب وہرہ گریڈ 21میں پرنسپل پی جی ایم آئی /امیر الدین میڈیکل کالج اور لاہور جنرل ہسپتال کے عہدہ سے ریٹائر ہوئے تھے۔حکومت پنجاب کی جانب سے پروفیسر انجم حبیب کی پیشہ وارانہ خدمات کے پیش نظر بطور ممبربورڈ آف مینجمنٹ (پنز) نامزد کیاگیا۔