تصوف کی ترویج و فروغ کیلئے خواجہ محمد یار فریدی کی خدمات ناقابل فراموش ہیں،سعید الحسن شاہ

February 28, 2021

لاہور ( وقائع نگار خصوصی )صوبائی وزیر اوقاف و مذہبی امور سید سعید الحسن شاہ کی دربار خواجہ محمد یار فریدی ؒ کے73ویں سالانہ عرس مبارک کے موقع پر دربار پر حاضری۔ صوبائی وزیرنے پھولوں کی چادر چڑھائی اورملک و ملت کی سلامتی اورخوشحالی کے لئے دعا کی۔ اس موقع پرسجادہ نشین پیر غلام قطب الدین فریدی، پیر دیوان احمد مسعود، پیر احمد جمال اور صاحبزادہ غلام نصیرالدین بھی ان کے ہمراہ تھے۔ سیدسعیدالحسن شاہ نے کہا کہ خواجہ محمد یار فریدی کی تعلیمات محبت بھائی چارے اور امن کی ہیں۔ صوفیاءنے لوگوں کو محبت تقسیم کرنے کا درس دیا، تعلیمات کو مشعل راہ بنانا ہوگا۔ صوبائی وزیر نے کہا کہ خواجہ محمد یار فریدی کے جنوبی پنجاب کے خطہ پر بے شمار احسنات اور تصوف کی ترویج و فروغ کیلئے خواجہ محمد یار فریدی کی خدمات ناقابل فراموش ہیں۔