8غیر قانونی رہائشی سکیموں کی تعمیرات مسمار

February 28, 2021

لاہور(خصوصی رپورٹر )غیر قانونی رہائشی سکیموں کے خلاف ایل ڈی اے کا آپریشن جاری ہے،لاہور میں8 غیر قانونی رہائشی سکیموں کا انفراسٹرکچر مسمار کر دیا گیا۔میٹروپولیٹن پلاننگ ڈائریکٹوریٹ ٹو اورشعبہ پرائیویٹ ہاؤسنگ سکیمزکے عملے نے آہلو والہ روڈ، ملحقہ فیروز پور روڈ لاہور میں واقع آٹھ غیر قانونی رہائشی سکیموں کے خلاف آپریشن کرکے وہاں قائم غیر قانونی تعمیرات زیر تعمیرسڑکیں‘سیوریج سسٹم ‘ چار د یواریاں‘ گرین بیلٹس اور دیگرانفراسٹرکچر مسمار کر دیا گیا ۔ایک غیر قانونی رہائشی سکیم کا دفتر سیل کر دیا ۔