پی آئی اے کا اندرون ملک رعایتی کرایوں کا اعلان

February 28, 2021

لاہور (نیوزرپورٹر) پی آئی اے نے موسم بہار کی آمد پر اندرون ملک سفر کرنے والوں کیلئے خصوصی کرایوں کا اعلان کر دیا ، نئے کرایوں کا اطلاق فوری طورپرنافذ العمل ہوگا۔ کراچی اوراسلام آباد، کراچی اورلاہورکیلئے کرایوں پر خصوصی رعایت دی گئی ہے۔خصوصی رعایت کے تحت 20 کلو سامان لے جانے کی رعایت کیساتھ یکطرفہ کرایہ7 ہزار5 سو روپے اور 40کلوسامان کیساتھ یکطرفہ کرایہ صرف 8 ہزار 5 سو روپے ہوگا۔ترجمان پی آئی اے کے مطابق نئے کرایوں کا اطلاق فوری طورپرنافذ العمل ہوگا، موسم بہارمیں لوگ سفرکرنااورسیاحت کرناپسندکرتے ہیں، سیاحت اور جشن بہار کیلئے پی آئی اے نے خصوصی کرائے متعارف کرائے۔