بلوچستان کے ثقافتی دن کی مناسبت سےبلوچ نائٹ کا انعقاد

February 28, 2021

لاہور(خصوصی رپورٹر)بلوچستان کے ثقافتی دن کی مناسبت سے ضلعی انتظامیہ لاہور نے بلوچ کلچر ڈے کو بھرپور طریقے سے منانے کے لیے بلوچ نائٹ کا انعقاد قذافی اسٹیڈیم کے اوپن ایئر ٹھیٹر میں کیا ، پروگرام کے مقام کو بلوچستان کی ثقافت کو اجاگر کرنے والی تصویروں سے سجایا گیا تھا، تقریب میں چیف سیکرٹری پنجاب رانا جواد رفیق ، آئی جی پنجاب، سیکرٹری نورالمین مینگل، صوبائی وزیر محسن لغاری، ڈی جی پی ایچ اے اور ڈپٹی کمشنر لاہور مدثر ریاض اور ضلعی انتظامیہ لاہور کی پوری ٹیم موقع پر موجود تھی ،اس موقع پر شرکاء نے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ گوادر قیمتی ترین معدنیات، سر سبز اور پہاڑوں کی اس بلوچ ثقافت کی جھلک ہر بلوچی کے دل کی دھڑکن ہے،بلوچ ثقافت کو اپنی ذات سے مقدم سمجھتے ہیں، لاہور زندہ دلی کا گہوارہ ہے، ہر بالوچ ثقافت کا کھلی بانہوں سے استقبال کرتا ہے. بالوچ سے تعلق رکھنے والے شرکاء نے ضلعی انتظامیہ لاہور کے اس پروگرام کو خوب سراہا،ضلعی انتظامیہ لاہور خصوصاً حکومت پنجاب کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ بالوچ ثقافت ڈے کو بھرپور انداز میں منا کر صوبائی ہم آہنگی کا ثبوت دیا ہے. اور قومی یکجہتی کو تقویت فراہم کی ہے. انہوں نے کہا کہ سب نے ملکر پاکستان کو مضبوط بنانا ہے اور ہر طرح کی دشمنی کو شکست دینی ہے۔