اطالوی شخص جرمن عدالت میں این ایچ ایس کو اڑانے کی دھمکی کا مرتکب قرار

February 28, 2021

لندن (پی اے) جرمنی کی ایک عدالت میں ایک شخص کو بٹ کوائن کی صورت میں 10 ملین پونڈ بھتہ ملنے تک این ایچ ایس کو فاررائٹ حملے میں تباہ کرنے کی دھمکی دینے کا مرتکب قرار دے دیا گیا۔ اطالوی امل اپریڈا نے ایک نامعلوم ایم پی اور بلیک لائوز میٹر کے مظاہرین کو بھی مجموعی طور پر 18 دھمکی آمیز ای میلز بھیجی تھیں جو گزشتہ موسم بہار میں کورونا وائرس پینڈامک کی پہلی لہر کے دوران بھیجی گئی تھیں۔ کمپیوٹر سائنس کی تعلیم حاصل کرنے والے 33 سالہ شخص نے خود کو نیو نازی گروپ کومبیٹ 18 کا رکن ظاہر کرتے ہوئے ڈارک ویب پر انکریشن ٹولز استعمال کیے تاکہ ایرپل اور مئی کے دوران تقریبا چھ ہفتوں کیلئے وہ اپنی شناخت کو مخفی رکھ سکے۔ انویسٹی گیٹرز کے مطابق جرمن آرمڈ پولیس نے ممکنہ حملے کی حتمی ڈیڈ لائن سے ایک دن پہلے 15 جون کو برلن میں اپریڈا کے فلیٹ پر چھاپہ مارا تھا۔ ہسپتال انفراسٹچرکر کو نشانہ بنانے کی یہ دھمکی ایسے وقت دی گئی تھی جب ملک بھر میں کورونا وائرس کوویڈ 19 پینڈامک کے دوران مریضوں کے علاج کیلئے آکسیجن کے بڑے کنسترز ٹرانسپورٹ کئے جا رہے تھے۔ انویسٹی گیٹرز کو یقین ہے کہ اپریڈا جس نے کسی مخصوص ہدف کی نشاندہی نہیں کی تھی کا کسی فاراٹ گروپ سے تعلق یا ایکسپلوسیوز تک رسائی نہیں تھی لیکن اس نے رقم کی ادائیگی کرپٹو کرنسی میں کرنے کا مطالبہ کر کے دشت گردی کے نظریےکو فرنٹ کے طور پر استعمال کیا تھا۔ این سی اے کا کہنا ہے کہ ٹرائل کے بعد گزشتہ دسمبر میں برلن ڈسٹرکٹ کرمنل کورٹ میں اپریڈا کو این ایچ ایس سے بھتہ لینے کی کوشش کا مرتکب قرار دیا گیا تھا۔ اسے تین سال سزا سنائی گئی تھی لیکن اسے فیصلے کی توثیق تک رہا کر دیا گیا تھا۔ این سی اے نے کہا کہ برطانیہ کے یورپی یونین سےعلیحدہ ہونے کے بعد ایکسٹراڈیشن پراسس میں تبدیلیوں نے برطانیہ میں اس کے خلاف چارہ جوئی کو ناممکن بنادیا ہے جہاں اسے دہشت گردی کے الزامات کا سامنا کرنا پڑ سکتا تھا۔ این سی اے نیشنل سائبر کرائم یونٹ میں انویسٹی گیشن کے سربراہ ٹم کورٹ نے کہا کہ اپریڈا جس کے برطانیہ سے کوئی معلوم روابط نہیں ہیں، نے خطرے کے اس وقت میں ٹارگٹ کرنے کی دھمکی دی تھی جب کورونا کی لہر تھی۔ یہ واقعہ اقریل کے اواخر اور مئی کے اوائل میں ہوا تھا۔ ہم نے دیکھا کہ ہسپتالوں میں علاج کیلئے آنے والے عوام کے دبائو کی وجہ سے اطالوی ہیلتھ کیئر سسٹم تباہ ہو گیا تھا اورافسوس کہ ہم نے دیکھا کہ امریکہ میں فاررائٹ ایکسٹریم ازم میں خاصا اضافہ ہوا۔ انہوں نے کہا کہ ہم تسلیم کرتے ہیں کہ دنیا میں فاررائٹ میں اضافے،عالمی پینڈامک اور ہیلتھ کیئر سسٹم کی نازک صورت حال کے تناظر میں ہم نے سرعت کے ساتھ اقدامات کیے اور اس بات کو یقینی بنایا کہ ہم جو سے جو کچھ ہو سکتا ہے وہ کریں۔ اپریڈا نے اپنی پہلی ای میل گزشتہ سال 26 اپریل کو این ایچ ایس کو بھیجی تھی جس کی ایک کاپی این سی اے کو گھنٹوں بعد بھیجی گئی تھی اس میں دھمکی دی گئی تھی کہ جب تک اسے بٹ کوائن میں 10 ملین پونڈ ادا نہیں کئے جاتے وہ نامعلوم ہسپتال کو بم سے اڑا دے گا۔ بعد کی ای میل میں اس نے بلیک لائیو میٹرز کے مظاہرین اور ایم پیز کی ٹارگٹس کے طور پر نشاندہی کی جو کہ میناپولس میں سیاہ فام نوجوان جارج فلائیڈ کی موت اور ایم پی جو کاکس کی دہشت گردی کے واقعے میں ہلاکت کی برسی کے حوالے سے دی گئی تھی۔ مسٹر ٹم کروٹ نے اس مہم کو سب سے اہم خطرہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ ہم نے برطانیہ کے بنیادی ڈھانچے کو ایس دھمکی کافی وقت بعد دیکھی ہے۔ میرے خیال میں یہ دھمکی ایسے وقت میں دی گئی جب ہم روزانہ 1000 افراد کو کھو رہے تھے ایسے وقت میں یہ دھمکی کی انتہا تھی۔ انہوں نے کہا کہ ہم برطانیہ بھر میں چھ ہفتوں تک کسی ایسے شخص کو تلاش کرنے کی کوشش کر تے رہے جو کہیں ہسپتال میں بم دھماکے کی تیاری کر رہا ہو تاہم بعد میں ہمیں اس کا سراغ مل گیا کہ اس کے پاس کسی امپرووائزڈ ایکسپلوسیو ڈیوائس (آئی ای ڈی) کو نصب کرنے یا اس تک رسائی کی صلاحیت نہیں ہے اور یہ صورت حال عوام کے سامنے آجاتی جو این ایچ ایس پر اعتماد نہیں کرتے کیلئے اس کے نتائج یقیناً ناقابل قبول ہوتے۔