بلجیم میں کوروناسےاب تک 22000لوگ ہلاک ہوچکے

February 28, 2021

برسلز( حافظ انیب راشد) بلجیم میں کورونا وبا اب تک 22000لوگوں کی جان لے چکی ہے۔ یہ اعدادوشمار بلجیم میں کورونا وبا کی معلومات فراہم کرنے والے ادارے سائنسانو نےگزشتہ روز جاری کیے۔ سائنسانو کے مطابق بلجیم میں عالمی وبا کے آغاز سے اب تک کورونا وبا کے ہاتھوں 22006 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں، اس وقت بھی ملک میں اس وبا کے باعث 28 ہلاکتیں روزانہ ہو رہی ہیں۔ سائنسانو کے فراہم کردہ دیگر اعدادوشمار کے مطابق 16 سے 22 فروری کے درمیان 2293 نئے افراد روزانہ کورونا کا شکار ہوئے جو کہ اس سے ایک ہفتہ قبل کے مقابلے میں 24 فیصد اضافہ ہے۔ پہلے دن سے اب تک بلجیم میں مجموعی طور پر 7 لاکھ 63ہزار 885 افراد کورونا کا شکار ہوئے، اس وقت ہر ایک لاکھ شہریوں پر 252.8 کورونا مریض ہیں۔ سائنسانو کے مطابق بلجیم کے ہسپتالوں میں اس وقت 1761 کورونا متاثرین داخل ہیں جن میں سے 368 انتہائی نگہداشت کے وارڈز میں جب کہ 178 وینٹی لیٹر پر ہیں ۔