ضمنی الیکشن میں قتل وغارت پر افسوس ہے، الطاف شاہد

February 28, 2021

برمنگھم( پ ر) پاک سرزمین پارٹی برطانیہ کے صدر چوہدری محمد الطاف شاہد نے کہا کہ ضمنی الیکشن کا پرامن اورشفاف انعقاد ناگزیر ہے ۔انتخابی مہم کے دوران یاپولنگ والے دن تشدد اورکشت و خون ناقابل برداشت ہے۔ الیکشن کمیشن کی بدانتظامی کے نتیجہ میں حالیہ ضمنی الیکشن میں تشدد اورفائرنگ کے نتیجہ میں قیمتی جانوں کاضیاع تشویشناک ہے۔ سیاست سے نابلداور ناآشناہیں وہ پی ایس پی کے مرکزی چیئرمین اورمعمارکراچی سیّد مصطفی کمال سے عوامی خدمت اورتعمیری سیاست کے گرسیکھیں۔چوہدری محمد الطاف شاہد نے کہا کہ ہمارے قائدسیّد مصطفی کمال کابیانیہ قومی مفادات اورقومی حمیت کاغماز ہے ،وہ شہرقائد کی متنازع مردم شماری کیخلاف سراپااحتجاج ہیں۔انہوں نے کہا کہ استحکام پاکستان کاراستہ کرداروں نہیں اداروں کی مضبوطی سے مشروط ہے۔انہوں نے کہا کہ شہرقائد کے سابق ناظم اعلیٰ سیّد مصطفی کمال کے دور میں عوام کااعتمادبحال اورمعیارزندگی بلند ہوا تھا۔انہوں نے کہا کہ معاشرے کا کوئی طبقہ ہمارے قائد کی خدمات کو فراموش نہیں کرسکتا ۔انہوں نے کہا کہ آصف زرداری خاندان کی شعبدہ بازی نے ہرشعبہ بری طرح برباد کردیا، سیّد مصطفی کمال اپنے ویژن اوردوررس اصلاحات کے بَل پر صوبائی محکموں کوپھر سے منظم کر نے میں کوئی کسر نہیں چھوڑیں گے۔