چین کی عطیہ کردہ ویکسین کل فلپائن پہنچے گی

February 28, 2021

منیلا (شِنہوا)چین کی جانب سے عطیہ شدہ سائنو ویک کی تیار کردہ کرونا ویک ویکسینز کی 6لاکھ خوراکیںکل فلپائن پہنچ جائیں گی۔فلپائن میں چین کے سفیر ہوانگ شی لیان نے گزشتہ روز سوشل میڈیاپر کہا کہ دوست واقعی وہ ہے جو ضرورت میں کام آئے ، حقیقت میں ویکسین کا عطیہ یکجہتی کے ساتھ ساتھ ہمارے دونوں عوام اور دونوں ملکوں کے درمیان گہری دوستی اور شراکت داری کا ایک اور ثبوت ہے۔ہوانگ نے کہا کہ میں ان تمام لوگوں کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں جنہوں نے اسے ممکن بنانے کے لئے بہت محنت کی ہے،ان کا کہنا تھا کہ مجھے امید ہے کہ ویکسینزسے وبائی بیماریوں پر قابو پانے اور فلپائن کے شہریوں کی زندگی کو جلد سے جلد معمول پر آنے کی میں مددملے گی۔ہوانگ نے کہا کہ جب ہم وبائی مرض کے خلاف ہاتھوں میں ہاتھ ڈال کر جنگ لڑیں گے تو اس عالمی وبا کے دوران ہماری دوستی اور شراکت داری بڑھتی اور ترقی کرتی رہے گی ۔فلپائن نے سائنوویک ویکسین کے ہنگامی استعمال کی منظوری دے دی ہے۔