راجہ ریاض احمد خان کاانتقال کمیونٹی کی تعزیت

February 28, 2021

لوٹن ( نمائندہ جنگ) لوٹن میں مقیم براھٹلہ چڑھوئی کی ممتاز شخصیت راجہ ریاض احمد خان کے انتقالپر کمیونٹی نے تعزیت کی ہے ۔مرحوم کی نماز جنازہ بروز پیر لوٹن سنٹرل ماسک کے خطیب مولانا حافظ اعجاز احمد کی امامت میں ادا کردی گئی اور لوٹن کے مقامی قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا ہے۔ اظہار تعزیت کرنے والوں میں راجہ اکبر داد خان ، پیر سید اعجاز محی الدین قادری، چوہدری محمد بشیر ، حاجی چوہدری محمد قربان، چوہدری محمد شفاعت پوٹھی ، پہلوان حاجی ملک پنوں خان، حاجی چوہدری محمد نثار، الحاج چوہدری محمد نواز سمروڑ اور متعدد دیگر شامل ہیں ۔